Loading...
 

مباحثے کا فیصلہ کرنا اور نمبر دینا

 

Agora میں ہونے والے مُباحثے کا نتیجہ "جیت" یا "ہار" میں نہیں نکلتا، بلکہ ایک مخصوص مقدار میں پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جن کا انحصار اس بات پر ہے کہ ٹیم کس قدر قابل یقین تھی۔

 

اسکورنگ سسٹم تمام قواعد کے ایک دفعہ طے کرلینے کے بعد تیار کرنا ہو گا، لیکن درج ذیل بنیادی رہنما خطوط پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے:

  • اتفاق رائے کے نقاط  کی قبولیت، اور ٹیموں کے ادغام کی بہت حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے (اور اسی وجہ سے دونوں ٹیموں کو اسکور دیا جاتا ہے)، تاکہ مخاصمانہ تصادم کی بجائے اجماع کی تعمیر، اور روابط کو تلاش کرنے کو زیادہ وزن دیا جائے۔
  • دوسری ٹیموں کے استدلال میں غلطیوں کی نشاندہی کو نوازا جانا چاہیے۔
  • مستقل نوٹس پڑھنے پر جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے، خصوصاً اگر ٹیم کا رکن پہلے سے تحریر شدہ تقریر پڑھ رہا ہو۔
  • شواہد کو غلط انداز میں پیش کرنے، یا عدم موجود شواہد کا حوالہ دینے پر زیادہ سزا دی جانی چاہئے، اور اسے بے نقاب کرنے پر زیادہ اجر بھی دیا جانا چاہئے۔
  • ناقابل قبول رویے پر زیادہ سزا دی جانی چاہئے۔

 

اس کی سفارش بھی کی جاتی ہے کہ Agora کے ہر رکن کا عالمی ذاتی  مُباحثے کا اسکور ہو، تا کہ شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ تاہم، اس نظام کو مکمل طور (پچھلے اسکور کو) جمع نہیں کرتے جانا چاہئے، کیونکہ ایسا کرنا نئے آنے والوں کے لئے ناقابل تسخیر رکاوٹ پیش کرے گا۔

 


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday May 23, 2021 08:44:21 CEST by prof.saqib.